راولپنڈی (کاشف محمود) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرنشپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے آرمی چیف کی آئی ایس پی آر میں انٹرنشپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات ہوئی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔
COAS interacted with youth undergoing annual internship program at ISPR. “Pakistan is blessed with dynamic and talented youth and future of Pakistan belongs to them”, COAS. pic.twitter.com/UywMYJozAj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھیں، نوجوان قانون کی بالادستی، میرٹ کو اپنائیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے
“Have confidence in yourself, adhere to merit, follow rule of law, and don't look for shortcuts in life for success”, COAS. pic.twitter.com/NvKvTuDViV
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔