اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔
اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 132.47 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103.84 روپے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 97.52 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے ٹیکس ریٹ میں ایڈجسٹمنٹ کیے جانے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔