سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) ایران سعودی عرب سے مذاکرات کیلئے تیار ہے اگر سعودی عرب بھی رضامند ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے بات چیت کیلئے ایران تیار ہے۔

تہران میں سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا جائے گا۔ اگر یورپی ممالک ان کے ملک کو امریکی پابندیوں سے نہیں بچاتے تو تہران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنی پاسداریوں کو مزید کم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواد ظریف نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران کے یورپی شراکت دار تہران کی تیل کی فروخت اور اس کے ذریعے آمدنی کے حصول کو یقینی بنائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں