14

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 51 طالبان ہلاک،31 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں میں 51 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ غور کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ کیا۔ آپریشن کے دوران 13 طالبان دہشت گرد مارے گئے اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1156629061982216192?s=19

واضح رہے ضلع غور کے بڑے علاقے پر طالبان قابض ہیں۔طالبان کی جانب سے جھڑپوں یا  ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

وزارت دفاع کے مطابق صوبہ فرخ میں فضائی حملے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ حملے میں ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1156856314573795328?s=19

افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں طالبان دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملے کیا۔جوابی کارروائی کے دوران 7 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور 3زخمی ہوئے

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں پولیس اور دہشت گردوں کی درمیان جھڑپ میں 10 طالبان دہشت گرد مارے گئے اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلمند کے ضلع لشکر گاہ میں کارروائی کرتے ہوئے 5 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے 44 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا اور 19 طالبان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فرح، غور اور خوست صوبوں میں 7 طالبان مارے گئے جبکہ متعدد اسلحہ ڈپو کو تباہ کیا گیا۔

دوسری طرف تخار صوبے میں سیکیورٹی فورسز کےساتھ تصادم میں 7 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے اس دوران کارروائی میں 9 زخمی بھی ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں