نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں عوامی احتجاج کے باوجود خواتین اور بچوں سے زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست جھارکھنڈ میں ایک تین سال کی بچی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کے بعد سرقلم کردیا گیا۔
https://youtu.be/swNkn6EGx60
ایک شخص نے ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں ریلوے پلیٹ فارم سے ایک تین سال کی بچی کو اغوا کیا اور اپنے ایک دوست کے ساتھ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد بعد میں اس کے بعد بچی کا سر قلم کرکے اس کی لاش پھینک دی۔
پانچ روز کے بعد رافدہ نامی نچی کی سرکٹی لاش ملی جس کے بعد اور گھر میں کہرام مچ گیا۔پولیس کے مطابق اغوا کار نے ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن سے ماں کے ساتھ سوئی ہوئی بچی کو اغوا کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔