سرینگر (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں ایک بچی اور ایک خاتون سمیت گیارہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے جولائی کے مہینے میں پرامن مظاہرین پر گولیاں، پیلیٹ اور آنسو گیس کے گولے داغ کر 80 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔
ریسرچ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کم از کم 46 حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیئے جانے والوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزار بھی شامل ہیں۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ دو رہائشی گھر بھی تباہ کیے۔