شمالی کوریا نے 8 دنوں میں 6 بلیسٹک میزائل تجربات کر لئے

سیول (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شمالی کوریانے مزید دو نئے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ داغے گئے میزائل سمندر میں گرے۔ امریکن میڈیا کے مطابق گزشتہ آٹھ دنوں میں شمالی کوریا نے چھ میزائل تجربے کیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے جمعے کو کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ آٹھ دنوں میں کیا گیا تیسرا تجربہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریانے مزید دو نئے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سمندر میں داغے گئے میزائل کم فاصلے تک مار کرنے والے تھے۔

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 25 کلو میٹر کی بلندی پر 220 کلو میٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی ٹی وی این بی سی کے مطابق شمالی کوریا نے آٹھ دنوں میں 6 نئے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جس میں تین لانچ تجربے بھی شامل ہیں۔ کوریا نے ایک ہفتہ میں اپنا تیسرا میزائل تجربہ کیا۔

شمالی کوریا کی طرف سے آٹھ دنوں میں کیے جانے والے چھ تجربات کو امریکہ پر مستقل دباؤ برقرار رکھنے کا عمل قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں پیانگ یانگ نے تیسری مرتبہ میزائل تجربہ کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی حکام جان بولٹن اور دیگر نے کہاکہ امریکا شمالی کوریا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی صوبے وانگ ہانگ سے جاپان کے سمندر میں ایک کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں