ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے میں اسرائیل کا ہاتھ نکلا

استنبول (ڈیلی اردو) اسرائیلی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کو جدید ترین ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کو جدید ترین ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کو رکوانےکیلئے اسرائیل نے امریکا پر دباؤ ڈالا ہے جبکہ ٹی وی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے خطے میں بالا دستی قائم رکھنے کی خاطر ترکی کو ایف-35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے کیلئے امریکہ سے گٹھ جوڑ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل دینا کا وہ واحد ملک ہے جس  نے دو سالہ عرصے میں 16 عدد F-35 طیارے حاصل کر رکھے ہیں۔

دریں اثناء صیہونی حکومت نے امریکہ کے امدادی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے 50 عدد ایف 35 طیاروں کی خرید کیلئے امریکی کمپنی لاک پیڈ مارٹن سے معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کی وصولی سن 2024 تک متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں