بلوچستان: پشین میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکار گاڑی میں گشت کر رہے تھے کہ کلی علیزئی ملیزئی روڈ پر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو ایف سی کے گاڑی کی قریب زوردار دھماکے سے پھٹا تو گاڑی تباہ ہوگئی اور دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تین زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے پاس ہونے والے دھماکے کے بعد ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر ثبوت و شواہد جمع کرنا شروع کرد یے۔

ڈیلی اردو کو ملنے والی اطلاع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں