کوہاٹ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نا معلوم افراد کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر امان اللہ شہید اور 2 شدید بھائی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ باقی زو میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی تھانہ اپر اورکزئی سرکل کا انسپکٹر امان اللہ شہید جبکہ ان کے 2 بھائی زخمی ہوگئے۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔