نئی دہلی + ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 3 مسلمان مزدوروں کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہریانہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے نزدیک ایک کثیر المنزلہ عمارت میں کام کرنے والے 3 مسلمان مزدوروں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مہتاب، 25 سالہ خالد اور 34 سالہ راغب کے موبائل فون میں فوجی کیمپ کے مختلف حصوں اور فوجی اہلکاروں کی ویڈیو اور تصاویر موجود ہیں جو انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تینوں دوست مزدوری کے غرض سے ہریانہ میں موجود تھے، پولیس جھوٹے الزامات لگا کر ہم غریب لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اور اپنے پیاروں سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔