13

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 7 کشمیری شہید

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کر کے مزید سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی رہاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں سات نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان نے بھارتی فوج کی کارروائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کو کیرن کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں 80 ہزار سے زائد معصوم کشمیر اب تک شہید ہوچکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں