میران شاہ ( ڈیلی اردو) پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں قبائلی سردار اپنے بیٹے سمیت ریموٹ کنٹرول بم حملے میں زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملک ریمال وزیر کی گاڑی کو میر علی کے قریب مرسی خیل کے مقام پر نشانہ بنایا گیا
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک ریمال خان ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے ساتھ خیسور معاملے پر جرگہ کے بعد گھر آ رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک ریمال خان وزیر ایک امن کمیٹی کے رکن کی حثیت سے خدمات سرانجام رہے ہیں۔ دھماکے سے انکے گاڑی تباہ ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک ریمال خان وزیر پر اس سے قبل بھی حملے کئے گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملک ریمال خان وزیر سفر کرنے سے گریز کرتے تھے۔