26

بھارت کیجانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کلسٹر بم کو استعمال کر کے آبادی کو نشانی بنایا جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کلسٹر بم استعمال کر کے 1983 کے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے عالمی امن اور خطے کی سیکیورٹی کو خطرات درپیش ہیں، سیکیورٹی کونسل بھارت کی وجہ سے سیکیورٹی کودرپیش خطرات کا نوٹس لے۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر دہرایا کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش بھی کی، اب وقت آگیا ہے ثالثی کی جائے۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول کیخلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی پر کلسٹر بم فائر کیے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا تھا بھارتی فوج کا کلسٹر بم کا استعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں