16

مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور سجاد لون نظر بند کر دیے گئے

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور کشمیری رہنما سجاد لون نظر بند کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیری رہنماؤں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے، متعدد رہنما گھروں میں نظر بند کر دیے گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جا چکی ہے، سری نگر سمیت وادی بھر میں اجتماعات پر پابندی عاید ہے، ادھر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، عملاً مقبوضہ وادی کو قید خانے میں بدل دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں