اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اعلان جنگ کر دیا ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں ،جس شق کو نہرو ختم نہیں کر سکا اسے مودی نے ختم کر دیا۔
پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ ختم پر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مودی نے بتا دیا کہ بھارت محض ایک اشتعال انگیز ریاست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر مشترکہ حکمت عملی بنانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت سن لے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، آزادی کے متوالوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔