کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ کے انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ ملزم اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ اس داخلی حملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ کس طرح طالبان جنگجو پولیس میں بھرتی ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ادھر اس داخلی حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
#AlFath
Infiltrators inside 2 CPs in Tor Kotal area of Shahwalikot district #Kandahar killed 14 gunmen this morning before joining Mujahidin & bringing in 9 unit weaponry – Ahmadi https://t.co/RGQsdhgPwD— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 4, 2019
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس وقت طالبان نصف افغانستان پر عملی کنٹرول رکھتے ہیں۔