بھارت،اسرائیل دوستی نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہاپسند بھارتی وزیراعظم مودی اور قابض اسرائیلی حکومت کے درمیان بڑھتی دوستی کی ویڈیو نے کشمیریوں اور فلسطینوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ٹوئٹر پراسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے جاری ویڈیو نےنئی بحث کھڑی کردی ہے۔ دونوں ظالم رہنماؤں نے کشمیر اورفلسطین میں خوف و ہراس کی فضا قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق متعصب اور ظالم وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سوشل میڈیا پردوستی کی ویڈیو نے کئی خدشات کوجنم دے دیا ہے۔ دونوں انتہاپسند وزرائے اعظم کی ہاتھ ملاتےہوئے ایک ویڈیو اسرائیلی سفات خانے نے اپنی ایک ٹویٹ میں دوستی کے عالمی دن کےموقع پر نیتن یاہو اور مودی کی شیئر کی ہے۔

تصاویری ویڈیو میں بھارتی فلم کا یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے کا میوزک بیک گراؤنڈ میں لگایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطین میں اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری کروا رہی ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیری سےان کا آئینی حق بھی انتہا پسند مودی سرکار نے چھین لیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں