قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 13 بے گناہ فلسطینی گرفتار

غزہ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ مغربی کنارہ فلسطین سے صہیونی فورسز نے رات گئے 13 فلسطینوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 5500 فلسطینی قید ہیں۔

خبررساں ایجنسی کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیلی ظالم فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے سے رات کو چھاپوں کے دوران تیرہ بے گناہ فلسطینوں کو گرفتار کرلیا۔

ایک اندازے کےمطابق صہیونی فوج نے پانچ ہزار پانچ سو فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے جن میں فلسطینی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں