مظفر آباد (ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز نے لائن آف کنٹرول کراس کرنے والے ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیٹوال سیکٹر چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے مقامی پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے اپنا نام ونود ولد دل پریت بتایا ہے۔ اس کے ساتھ مزید 6 افراد ہیں جو کہ اسلحہ کی نشان دہی کیلئے لائے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں دس سال سے مقیم بھارتی شہری پنچم تیواری کو گرفتار کیا۔
خیال رہے کہ پندرہ روز قبل حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان سے بھارتی جاسوس راجو لکشمن کو گرفتار کیا تھا۔