نئی دہلی: کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے صدارتی احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

نئی دہلی(ڈیلی اردو) کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے صدارتی احکامات کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جس کے تحت آئین کی شق 370 کو ختم کیا گیا ہے۔

بھارتی آئین کی شق 370 کے تحت مقبوضہ وادی کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل تھا، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس ضمن میں گزشتہ روز راجیہ سبھا میں بل پیش کیا تھا جسے اکثریتی رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا تھا۔

بھارت کے مؤقر جریدے ‘آؤٹ لک’ کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی حکمنامے کو وکیل ایم ایل شرما نے چیلنج کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی احکامات غیر قانونی ہیں کیونکہ جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں ریاستی اسمبلی سے رائے نہیں لی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں