17

سعودی ہوائی اڈوں کی سمت جانے والے حوثی ڈرون طیارے تباہ کر دیے: کرنل ترکی المالکی

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے امریکی عرب اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیاروں کا راستہ روک دیا گیا۔

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی رائل ایئر فورس اور فضائی دفاع کی فورسز نے مملکت میں شہری ہوائی اڈوں کی سمت آنے والے ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیاب ہو گئیں۔

یہ طیارے ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے بھیجے تھے۔

کرنل المالکی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ہوائی اڈوں اور شہریوں اور مقیم افراد کو نشانہ بنانے کی وحشیانہ کوششوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی دھجیاں اڑانے پر روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق یہ کارستانیاں جنگی جرائم میں شمار ہوتی ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ اقدامات پر عمل درامد جاری رکھے گی۔ اس کا مقصد بین الاقوامی قوانین کے مطابق ملیشیا کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے تباہ کر دینا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں