بھارت کی سابق وزیر خارجہ سوشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کو دل کا دورہ پڑنے پر نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نہ سکیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کافی عرصے سے بیمار تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں