سلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں،جہاں جانا چاہے جاسکتی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے، وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے، پاکستان کے اندر یا بیرون ملک جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے خلاف دائر اپیل کو مسترد کردیا تھا۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دینے اور رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نے عدالتِ عظمیٰ میں نظر ثانی اپیل دائر کی تھی، جسے 29 جنوری کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ مدعی فیصلے میں ایک بھی غلطی نہیں بتاسکے، انہیں فیصلے میں عام باتوں پر اعتراض ہے، فیصلے پر نہیں۔