افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا، 43 افراد شہید، 100 سے زائد زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 43 شہری شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھا جس نے پولیس اسٹیشن کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ مایئر نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

معروف افغان صحافی بلال سروری کے مطابق خودکش حملے میں 43 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، شہدا میں عام لوگ شامل ہیں

افغان صحافی مجاہد اندرابی کے مطابق خودکش حملے میں 35 شہری شہید اور 95 زخمی ہوگئے ہیں

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی افغان سکیورٹی فورسز جائے دھماکا پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کابل میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں