اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بسیاریہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہوئے قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کیساتھ سفارتی رابطے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکسان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور اپنی تینوں افواج کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔