اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے مذکرات کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا۔ جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔