ڈھاکا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بنگلادیش میں بھی ہزاروں عوام کشمیریوں کے خصوصی حیثیت ختم کرنے اور انتہا پسند مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈھاکا میں مظاہرین نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں کی آزادی اور ان کا حق واپس دو کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد متعصب اور ظالم بھارتی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق واپس کیا جائے، بھارت نے مسلم برادری کوتکلیف دی ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے مزید کہا ہے کہ بنگلادیش کی فوج مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مدد کیلئے کبھی بھی پہنچ جائے گی۔