اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کا اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سمجھوتا ایکسپریس کی بوگیاں عید پر چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہر ٹرین میں 2 بوگیوں کا اضافہ کیا جائے گا، یہ فیصلہ بہت اچھے وقت پر کیا گیا ہے، یہ تین چار ماہ اور اگلا سال بہت پُر خطر ہے، جنگ بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی، ایک وزیر کی حیثیت سے سمجھوتا ایکسپریس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کےغیر ذمے دارانہ فیصلے پر سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 8, 2019
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز ہوں یا کوئی اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، وہ لوگ جن کے انہوں نے شیئرز بتائے تھے وہ بھی بیانِ حلفی دینے لگے ہیں، اپوزیشن کو کشمیرکے نام پر اکٹھا ہونا ہے۔
مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوگی،
جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتا ایکسپریس نہیں چل سکتی،— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 8, 2019
انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کی سالگرہ محکمہ ریلوے اہتمام سے منائے گا، پاکستان آرمی نے جو کہا ہے کہ آخری حد تک جائیں گے، اس کا مطلب سمجھنا چاہیے۔