آسام + نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت کے ریاست آسام میں انڈین ائیرفورس کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں تیج پور کے قریب بھارتی فضائیہ کا سخوئی تھرٹی گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی اور مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔
IAF: Today evening a Su-30 aircraft on a routine training mission from Tezpur(Assam) crashed in the local flying area. Both pilots ejected safely from the aircraft and have been rescued. A Court of Inquiry will ascertain cause of the accident. pic.twitter.com/zxqzwgTTqP
— ANI (@ANI) August 8, 2019
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے اکثر و بیشتر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹ ان کو موت کے تابوت بھی قرار دیتے ہیں۔