راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے انڈین آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا۔
Usual blatant lies. An attempt to carve out causes belli for a misadventure to divert world attention from precarious situation & atrocities in IOJ&K. While IOJ&K faces media blackout, AJ&K is open to foreign media & UNMOGIP to visit place of their own choosing. Can you do same? https://t.co/dVVMVxcKIs
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2019
Should there be an attempt by Indian Army to undertake any misadventure, Pakistan’s response shall be even stronger than that of 27 Feb 2019.
Thousands of Indian troops have failed to suppress just struggle of brave Kashmiris for decades. Current surge won’t succeed either.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آوٹ ہے جب کہ آزاد کشمیر غیر ملکی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے لیے کھلا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو پاکستان کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔