شمالی وزیرستان میں دھماکے، متعدد افراد زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر بارودی مواد کے دھماکے، تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں تین بارودی مواد کے دھماکے ہوئے پہلا دھماکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ہوا جہاں پر سجاد نامی شخص زخمی ہوگیا دوسرا دھماکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں فلائنگ کوچ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور قیصر زخمی ہوگیا۔

دونوں واقعے میں زخمی والے افراد کو الگ الگ ہسپتال منتقل کیا گیاجن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے دھماکہ کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مانگے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے 14 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق عبد اللہ گھر کے قریب پہاڑ میں جانور چرا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاوں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے عبد اللہ ایک پیر سے محروم ہو گیا جس کو مزید علاج کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں