بھارت کو پاکستان کی طرف سے حملے کا خطرہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مودی سرکار نے بھارتی بحریہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی طرف سے دہشت گردی کے حملے کو روکنے کے لئے ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو اپنی خاص حیثیت سے ہٹانے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد ہندوستانی بحریہ کو 7514 کلومیٹر ساحلی پٹی سے دہشت گردی حملے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث بھارتی نیوی کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔

پاک فضائیہ کے جٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی، انڈین ایر اسپیس میں داخل ہوئے لیکن جلد ہی واپس لوٹ گئے۔

پاک فضائیہ کا IL-78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا اور کنٹرول لائن کو عبور کرنے کے تھوڑی دیر طعد ہی واپس چلا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی خطے میں بڑھتی اہمیت کا ناجائزہ فائدہ اٹھانا شروع کر دیا جس کے تحت ہی انہوں نے درحد عبور کی اور بھارت کی جانب داخل ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھ پلاننگ کر رہا ہے۔ممکنہ طور پر پاکستان ایل او سی ہر دہشت گرد بھجوا رہا ہے تاکہ جموں کشمیر میں صورتحال خراب ہو سکے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ پاکستانی حکومت پربھارت کے حالیہ اقدام کے بعد عوام کی طرف سے شدید دباﺅ ہے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان نے افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں