ڈوڈوما (ڈیلی اردو) افریقی ملک تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 62 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
تنزانیہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت دارالسلام سے 120 میل مغرب میں موروگورو کے علاقے میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے میں مصروف تھی کہ دھماکا ہو گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حکومتی ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔