کشمیری خواتین کی عزت کی پامالی کرنے والے افراد کے انجام کا وقت آگیا: میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد + نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد ہندؤوں نے کشمیری لڑکیوں کو اپنا جنسی غلام بنانے کے گھناؤنے خواب سجا لیے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے کہا کہ بھارت کشمیری خواتین کو جنسی غلام بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1160059232395206658?s=19

انہوں نے ایک خبر کا حوالہ بھی دیا جس میں بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کا کہنا تھا کہ اب ہم شادی کے لئے کشمیر سے خواتین لا سکتے ہیں۔

اشوک سوائن کے اس ٹویٹ پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھارتی عوام کو کھری کھری سنا دیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس سے بھارتیوں کی گھٹیا فطرت، کردار اور نسل کا پتہ چلتا ہے۔

بھارت بلا شُبہ غلطی پر ہے۔ انہیں کشمیری خواتین اور کشمیری خاندانوں کی عزت و توقیر کا انداز ہی نہیں ہے۔ایسے افراد کا انجام شروع ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست اترپردیش کے رکن اسمبلی وکرم سائنی پارٹی کارکنان کو آئین کی شق 370 کے خاتمے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے لیے گوری کشمیری لڑکیوں سے شادی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وکرم سائنی کی اس ویڈیو کو پورے بھارت میں مقبولیت حاصل ہے۔

رکن پارلیمنٹ نے حکمران جماعت کے کارکنان سے یہ بھی کہا کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر جا کر پلاٹس خریدنے اور شادیاں رچانے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ ان کے راستے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

وکرم سائنی کا کہنا تھا کہ میں پُرجوش اور کنوارے کارکنان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کشمیر جا کر شادیاں کرنے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے ورنہ اس سے قبل تو اس حوالے سے کافی قانونی پیچیدگیاں تھیں۔

وکرم سائنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرا خواب پورا کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں