تہران (ڈیلی اردو) ایران نے آج مقامی طورپر تیار کئے گئے میزائل دفاعی نظام کا افتتاح کیا جو کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے کہا کہ فلک ریڈار سسٹم غیر ملکی دفاعی ریڈار سسٹم کی جدید شکل ہے۔
ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا کہ نیا نظام بہت زیادہ صلاحیت کا حامل ہے اور 408 کلومیٹر کے اندر ہر طرح کے کروز میزائل جاسوس طیارے، ڈرون سسٹم اور بیلسٹک میزائل کی نشاندہی کرسکتا ہے۔