مودی کے غیر آئینی اقدامات نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے: سید فخر امام چیئرمین کشمیر کمیٹی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا یکساں موقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا حامل آرٹیکل 370 منسوخ کر کے اقوام متحدہ کی قرار داد عالمی قوانین اور اپنے آئین کی بھی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے متنازعہ فیصلے کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف اہم ملکوں کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں اور اسے احساس دلائیں کہ کشمیر کے بارے میں اس کے مذموم ایجنڈے نے علاقائی امن کو سنگین خطرے سے دو چار کر دیا ہے۔

سید فخر امام نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں