یمن: حوثیوں نے عدن پر قبضہ کرلیا، صدارتی محل، فوجی کیمپس پر بھی کنٹرول

صنعا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن میں حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر عدن پر قبضہ کر لیا ہے تاہم یمن حکومت نے اسے بغاوت قرار دیا ہے۔ حوثیوں نے صدارتی محل اور فوجی کیمپس پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

علیحدگی پسند حوثی اتحاد نے معروف ساحلی اور تزویراتی لحاظ سے اہمیت کے حامل شہر عدن پر قبضہ مکمل کر لیا ہے، شہر میں واقع صدراتی محل اور فوجی کیمپس پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔

یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے یہ قبضہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف بغاوت ہے۔

سعودی عرب اتحاد کے جنگ بندی کے مطالبے پر آج سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں شہری شہید ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں