اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمان کی مذہبی آزادی میں رکاوٹ کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے عیدالاضحی کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں کو مذہبی فریضے کی ادائیگی سے روکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حرکت عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سمیت عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ مذہبی فریضے کی ادائیگی میں رکاوٹ پر بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔