اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم (آر ایس ایس) کے نظریے سے ہر ایک کو خطرہ ہے۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے نہ صرف کشمیر، پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو خطرہ ہے، آر ایس ایس کے نظریے سے بھارت میں دلتوں اور عیسائیوں کو بھی خطرہ ہے جب کہ آر ایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے۔
This is the RSS ideology that threatens not just Kashmiris or Pakistan or even just Indian Muslims, Christians & Dalits but India itself as envisaged by its Founding Fathers. https://t.co/Xn1ctcBrWJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 14, 2019
قبل ازیں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا جب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے
یہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہے جس سے صرف کشمیریوں، پاکستانیوں، بھارتی مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں ہی کو نہیں بلکہ خود اس ہندوستان کو خطرہ ہے جس کا خواب اسکے بنانے والوں نے دیکھا۔https://t.co/Xn1ctcBrWJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 14, 2019
آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں۔ مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔