شام: ادلب میں تحریر شام نے شامی فوج کا جنگی طیارہ مار گرایا

دمشق + ادلب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام کے شہر ادلب میں دہشت گرد تنظیم تحریر شام نے شامی فوج کا ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق دہشت گرد تنظیم تحریر شام نے ادلب میں ایک کارروائی کے دوران شامی فوج کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سیرین عرب نیوز ایجنسی‘ کے مطابق دہشت گردوں نے جنگی طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا۔

جنگی طیارہ بدھ کو دہشت گرد تنظیم ‘تحریر الشام’ کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی کارروائی کے لیے پرواز کر رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

تحریر الشام نامی اس تنظیم کو اِدلب کا سب سے طاقتور دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے جسے اقوامِ متحدہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ یہ گروہ ’النصرہ فرنٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

تحریر الشام نے کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے شامی حکومت کے روسی ساختہ سیخوئی 22 جیٹ طیارہ مار گرایا ہے جس نے شام کے ایک صوبے حمص کے فوجی اڈے سے پرواز کی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے کا پائلٹ زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔

ادھر شمال مغربی شام میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 60 افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق آبزرویتری کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام میں شام کی سرکاری فوج اور اپوزیشن کے گروپوں کیدرمیان گھمسان کی جنگ لڑائی جاری ہے۔

خیال رہے کہ ادلب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رواں سال اپریل سے شامی فوج، اس کی معاون روسی فوج اور دیگر ملیشیائوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔

علی الصباح جنوبی ادلب میں ہونے والی لڑائی کے دوران دہشت گرد تنظیم تحریر شام کے 20 دہشت گرد مارے گئے اور شامی فوج کے 23 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

شام میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے خصوصی مبصر گروپ نے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کو باغیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں