تہران (ویب ڈیسک) ایرانی بحری افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خطے میں عالمی جہاز رانی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ایرانی پالیسی کو نظر انداز کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے نیول چیف حسین خانزادی نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی پانیوں میں عالمی فورسز کی موجودگی کے خطے کی سلامتی پر سنگین مضمرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ایرانی نیول چیف نے کہا کہ اعصابی جنگ اور خطے میں منافقت کا دور گذر چکا۔ ایران کے دشمنوں کو خطے سے فورا نکل جانا چاہیے۔
ایرانی نیول چیف نے ان خیالات کا اظہار جزیرہ کیش میں غوطہ خوری کے عالمی مقابلے کی اختتام تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی آزاد اقوام آج اپنے مفادات کے لیے زیادہ بیدار ہیں۔
ایرانی نیول چیف ایڈمرل حسین خانزادی نے خطے میں دیر پا امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ۔تاہم انہوں نے خطے میں عالمی جہاز رانی کو عدم استحکام سےدوچار کرنے کی ایرانی پالیسی کو نظرانداز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی پانیوں میں اجتماعی امن دوستی، تعاون، سمندر کے کنارے آباد ممالک کے مشترکہ فہم سے ممکن ہے۔ دنیا کی متکبر ریاستی اپنے مفادات کے حصول کے لیے خطے کے ممالک کو استعمال کرتی ہیں۔