اسرائیلی وزیر کی قیادت میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر زراعت اوری اریلکی قیادت میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا۔

https://twitter.com/PalestinePost24/status/1162299549723037697?s=19

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ صبح درجنوں یہودی آباد کاروں نے ایک وزیر کی قیادت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جن کے ساتھ قابض اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری بھی تھی۔

دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں کو ان کی مذہبی رسوم کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ کے متولی اور پہرے دار مسجد کے مختلف حصوں میں پھیل گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں