افغان اسپیشل فورسز کی لوگر میں اہم کارروائی، طالبان کے ملٹری آپریشن چیف قدرت اللہ ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران اہم طالبان کمانڈر مولوی قدرت اﷲ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگر میں طالبان گروپ کے ملٹری آپریشن کا انچارج طالبان کمانڈر مولوی قدرت اﷲ افغان فورسز کے خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1162042212550660096?s=19

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر اہم دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھا اور کمانڈر کی ہلاکت طالبان گروپ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں