پاک فوج کشمیر کاز کیلئے بھرپور حمایت کرے گی، آرمی چیف کی صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے بھرپور حمایت کرے گی، آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو یقین دہانی کرا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تباد لہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے صدر آزاد کشمیر کو تمام تر تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کیلیے ہمارا عزم ہمیشہ غیرمتزلزل رہے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں