11

‏خضدار میں فائرنگ سے بی این پی کے مرکزی رہنما امان اللہ زہری سمیت 4 افراد جاں بحق

خضدار (ڈیلی اردو) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امان اللہ زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما امان اللہ زہری کے قافلے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ زہری اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں