مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا مسلسل 13واں روز، خوراک و ادویات ختم

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاضبانہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 13 روز گرز گئے، وادی کی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہوگئیں، ہرطرف غذائی بحران ہے جبکہ گھروں میں قید کشمیریوں کیلئے ایک ایک لمحہ گزارنا مشکل ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کہرام برپا ہے جبکہ کشمیری ہر روز ایک نئے کرب اور نئے امتحان کا سامنا کررہے ہیں ، مسلسل کرفیو سے کئی افراد گھروں میں بیمار پڑے ہیں، مائیں اپنے بچوں کے لیے دوا اور ڈاکٹر کی تلاش میں ماری ماری پھر رہی ہیں جبکہ بزرگوں بیمار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔ سری نگر میں بھارت کے خلاف نکلنے والے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلوس میں خواتین بچوں سمیت مردوں کے شانہ بشانہ شریک ہوئیں۔

کشمیریوں نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

حریت رہنماؤں نے وکلا، تاجروں اور طلبا سے بھارت کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، کشمیریوں نے آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں