پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان نے ایک مرتبہ پھر ایک اور نئے ہتھیار کے تجربے کی نگرانی کی ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز بلیسٹک میزائلوں کے اس نئے تجربے کی اطلاع دی ہے اور یہ اس کا حالیہ ہفتوں کے دوران میں چھٹا تجربہ ہے۔
#BREAKING: North Korea’s KCNA releases first images of last nights two missile launches, as I guessed, they tested their new Army Tactical Missile System (ATACMS)-type weapon pic.twitter.com/YgygzoZlcl
— ELINT News (@ELINTNews) August 16, 2019
وہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ سالانہ جنگی مشقوں کے ردعمل میں احتجاج کے طور پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔
پیانگ یانگ ان دونوں ملکوں کی مشترکہ مشقوں کو چڑھائی کے لیے تیاری گردان رہا ہے۔