مقبوضہ کشمیر پر خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی، اجلاس دفتر خارجہ میں ہوا۔

اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور، ڈی جی ملٹری آپریشنز، وزیر قانون فروغ نسیم، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین، اٹارنی جنرل، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گورنر گلگت بلتستان شریک ہوئے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر اقدامات میں پیشرفت پر بات چیت ہوئی جبکہ بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں