نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت نے کشمیر میں گزشتہ قریب دو ہفتوں سے جاری سیکیورٹی کریک ڈاؤن اور سخت ترین پابندیوں میں کچھ نرمی کا آغاز کر دیا ہے اور وہاں لینڈ لائن فون سروس جزوی طور پر بحال کرنا شروع کردی ہے، زیادہ تر علاقوں میں حکومتی دفاتر کام بھی شروع کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے کشمیر میں گزشتہ قریب دو ہفتوں سے جاری سیکیورٹی کریک ڈاؤن اور سخت ترین پابندیوں میں بتدریج نرمی کا آغاز کر دیا ہے اور وہاں لینڈ لائن فون سروس جزوی طور پر بحال کرنا شروع کر دی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر شاہد چوہدری کے مطابق پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں اور ہفتے کے دن زیادہ تر علاقوں میں حکومتی دفاتر کام شروع کر رہے ہیں۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارت نے اس متنازعہ علاقے کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔